ابنا: ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج تہران میں سپاہ پاسداران کے کمانڈروں کے اجتماع میں کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، اسلامی نظام کی امین ہے اور اسلامی نظام کی پیشرفت کی اہم ترین اور اصلی طاقت، سپاہ پاسداران کی صلاحیت و قوت ہے۔
ایرانی پارلمینٹ کےاسپیکر نے اسی طرح اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے سیاسی فلسفے میں عدل و انصاف، ایک اہم رکن ہے اور عدل و انصاف کا عملی ہونا جمہوریت کے بغیر ممکن نہیں ہے، کہا کہ سیاسی مشارکت ایران کی ترقی کاباعث بنے گي۔
ڈاکٹر لاریجانی نے رہبر انقلاب اسلامی کے اس بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ثقافتی ترقی کےبغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں ہے، کہا کہ اگر معاشرہ چاہتا ہے کہ اقتصادی توازن پیدا کرے تاکہ رفاہ و خوشحالی پیدا ہوتو مذہب کے ادراک کے بغیر ایساممکن نہیں ہے اور اگر سیاست، ترقی کرنا چاہتی ہے تو یہ ثقافتی ترقی کے بغیر میسر نہیں ہے۔
.......
/169